راولپنڈی: سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹیسٹ
Loading...

راولپنڈی: دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کا ٹاس جیت کر کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بات منطقی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے، احسان مانی

کرونا رتنے کا کہنا تھا ہمارے پلیئرز ایسی کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی ہیں اور اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت عرصے سے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی، عابد علی اور عثمان شنواری ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

loading...

اظہر علی کا کہنا تھا وکٹ کو دیکھ کر چار فاسٹ بولرز کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے، یاسر شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا۔

پاکستان کے تمام 11 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

اظہر علی 75 اور اسد شفیق 71 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں لیکن دونوں نے سری لنکا کے خلاف کوئی ٹیسٹ پاکستان میں نہیں کھیلا۔

(Visited 44 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں