جنسی تسکین کے لیے پرانے جوتوں کا استعمال

جنسی تسکین

ٹوکیو: مغربی دنیا جنسی بے راہ روی کا شکار تو ہے ہی، مگر کچھ لوگ تو ایسی اشیاء میں جنسی رغبت رکھتے ہیں کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔

اب اس جاپانی شخص ہی کو دیکھ لیں جو جوتوں میں جنسی رغبت رکھتا ہے۔ دی مرر کے مطابق 40 سالہ ماکوتو ایندو نامی یہ شخص جاپانی شہر سیتاما کا رہائشی ہے جو جوتوں کو سونگھ کر جنسی تسکین حاصل کرتا ہے اور اس تسکین کے لیے وہ جوتے چوری بھی کرتا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماکوتو کو پولیس نے گزشتہ دنوں جوتے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک 70 سے زائد جوڑے چوری کر چکا ہے۔ ماکوتو نے پولیس کو بتایا کہ جوتے مرد کے ہوں یا عورت کے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

دونوں طرح کے جوتوں کی بدبو سے اسے یکساں جنسی تسکین ملتی ہے۔ پولیس نے ماکوتو کے خلاف جوتے چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں