انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

فیچر

نیویارک: انسٹاگرام نےخطرناک مناظر،غصے  اور خود کو نقصان پہنچانے کی ترغیب دینے والی تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

انسٹاگرام نے برطانوی نوجوان لڑکی  کی خودکشی کے بعد پوسٹ کی شیئرنگ کے لیے نیا  حساس اسکرین فیچر متعارف کرایا ہے۔ جس کا اعلان انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے خود کیا۔

اس فیچر سے زخم، قتل، خودکشی اور خطرناک  مناظر کی تصاویر کو دھندلا کردیا جائے گا اور صرف خواہش مند صارفین کے بٹن دبانے پر ہی دستیاب ہوں گے۔ اس طرح پیج پر اسکرولنگ کے دوران یہ مناظر اچانک سامنے نہیں آئیں گے۔

2018 میں انسٹاگرام پر کاروبار کے مشہور ٹرینڈز

برطانوی نوجوان لڑکی مولی رسل کی خودکشی کا ذمہ دار والدین نےانسٹاگرام کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ  بیٹی نے انسٹاگرام پر ایک شخص کی تصاویر سے خودکشی کا طریقہ سیکھا تھا۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں