شعیب اختر نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا

شعیب اختر

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہر ت حاصل کرنے والے شعیب اختر نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں دھماکے دار انٹری دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے پوری دنیا کے بیٹسمینوں پر اپنی تیز رفتار باﺅلنگ کی وجہ سے دھاک بٹھانے والے شعیب اختر نے کہا کہ ’آج کل کے بچوں کو لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے اور ان کو یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں تو بچوں میں واپس آرہا ہوں اور یہ میں تمہیں دکھاﺅں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے،میں بھی اب لیگ کھیلوں گا اور تمہیں بتا دوں گا کہ تیزی کیا چیز ہے،اب تم بچ کر رہنا“۔

خیال رہے کہ شعیب اختر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے بالخصوص شاہین آفریدی کے ساتھ بھی کام کیا تھا، شائقین کرکٹ شعیب اختر کے اس اعلان کے بعد اب اس تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ فاسٹ باﺅلر اگر کرکٹ کے میدانوں میں واپس آرہے ہیں تو وہ پاکستان سپر لیگ میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

محمد عباس ایک سمارٹ بولر ہے، وکٹ لینا جانتا ہے، شعیب اختر

یاد رہے کہ 14 فروری کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے مرحلے کا دبئی میں آغاز ہونے جارہا ہے جس کیلئے تمام ٹیمیں متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں