مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی کلام پڑھنے کی ویڈیو وائرل

جنید صفدر

لندن: مریم نواز اور کپٹن صفدر کے صاحبزادے گانے کا بھی شوق رکھتے ہیں جس کا اندازہ ان کی حالیہ سامنے آنے ویڈیو میں ہو گیا ہے۔

جس میں انہوں نے محمد بخش ؒ کا کلام پڑھا اور اپنے دادا یعنی سابق وزیراعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر اس وقت لندن سکول آف اکنامکس سے ماسٹر کی پڑھائی کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اچانک لندن میں ہونے والی قوالی نائٹ میں انتہائی خوبصورت کلام سنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہ تقریب سینٹرل لندن کے کمبر لینڈ ہوٹل میں ہوئی۔

اس کا انعقاد عبدالر حمان چنائے نے کیا جبکہ اس تقریب میں صابری برادرز نے قوالی گا کر شرکاء کے دل موہ لیے ، صابری برادرز اس تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر پاکستان سے لندن گئے اور وہاں انہوں نے مسلسل تین گھنٹے تک پرفارم کیا ۔

قوالی نائٹ کے آغاز کے ایک گھنٹے کے بعد جنید صفدر کو دعوت دی گئی کہ وہ بھی سٹیج پر آ کر کچھ سنائیں اور انہوں نے محمد بخش ؒ کا صوفیانہ کلام پڑھا۔ اس کلام کو انہوں نے اپنے دادا نواز شریف کے نام کیا جس میں قید کے دنوں کا بھی ذکر ہے۔

انہوں نے شعر پڑھا کہ ” کی ہویا جے قیدی بنے ، صدا قیدی نہیں رہنا “۔اس کا مطلب ہے کہ کیا ہوا آج اگر قیدمیں ہیں تو ، لیکن یہ قید ہمیشہ نہیں رہنی ۔

جنید صفدر نے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی انہوں نے یہ فقرے اپنے دادا کیلئے ہی پڑھے تھے جو کہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لاکھوں چاہنے والے ہیں جنہیں نواز شریف کی قیادت پر یقین ہے اور وہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں ۔ وہ اپنی قربانیوں کے باعث پاکستانیوں کے دلوں میں رہتے ہیں ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں