دنیا کا وہ ملک جہاں مرد سب سے زیادہ میک اپ پر پیسے خرچ کرتے ہیں

سئیول : میک اپ کو خواتین کے ساتھ ہی وابستہ کیا جاتا ہے، جو میک اپ پر کافی رقم خرچ کردیتی ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں مرد بھی اپنی آمدنی کا زیادہ تر حصہ میک اپ پر خرچ کرتے ہیں۔

ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ملک جنوبی کوریا ہے جہاں کے مرد پوری دنیا کے مردوں سے زیادہ اپنی سکن کیئر اور میک اپ پر خرچ کرتے ہیں۔

باقی دنیا میں بھی مرد اپنی ظاہری شکل و صورت کا خیال رکھتے ہوں گے لیکن جنوبی کوریا کے مرد خواتین کی طرح اپنی بھنویں بھی بنواتے ہیں اور جنوبی کورین مردوں میں بھنویں بنوانے کا رجحان حالیہ سالوں میں پروان چڑھا ہے اور اب لگ بھگ ہر مرد بیوٹی کلینکس پر جا کر بھنویں ٹرِم کروا رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے اکثر مرد آئے روز بیوٹی کلینکس جا کر بھنویں ٹرِم کروانے کی بجائے ان کی سرجری کروا رہے ہیں تاکہ سالہا سال تک ان کی بھنویں ان کی مرضی کے مطابق رہیں اور وہ ’خوبصورت‘ نظر آتے رہیں۔ بھنویں بنوانے کے لیے وہاں سرجری 130ڈالر (تقریباً 19ہزار روپے) سے 290ڈالر (تقریباً 42ہزار 500روپے)میں کی جاتی ہے۔

ایسے ہی ایک بھنوﺅں کی سرجری کروانے والے جنوبی کورین نوجوان کا کہنا تھا کہ ”خواتین میں پسندیدگی کے علاوہ جنوبی کوریا میں مردوں کی ظاہری خوبصورتی ان کے کیریئر میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے، جو جتنا خوش شکل ہو، لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اتنا ہی اچھا ورکر ہو گا۔

چنانچہ یہی وجہ ہے کہ یہاں مردوں میں میک اپ اور بھنویں بنوانے جیسے رجحانات فروغ پا چکے ہیں۔“

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں