منی لانڈرنگ کرنیوالوں سے مجرموں جیسا برتاؤ کیا جائے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو پروٹوکول نہیں ملنا چاہئے، ان سے مجرموں جیسا برتاؤ کیا جائے، قوم ملکی خزانہ لوٹنے والوں کی ستائش کرنا بند کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کوئی پروٹو کول نہیں ملنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک کرے، منی لانڈر نگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھیکیلا، کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاو ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا، آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاؤ ہوتا ہے؟ آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لیناچاہتے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے رات کو قوم سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو حکومتوں کے دور میں 24 ہزار ارب روپے کا قرض کیسے بڑھا ؟ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے اعلیٰ سطح انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا ملک مستحکم ہوگیا، اب ان کے پیچھے جائیں گے، بلیک میل ہوں گے نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں