معیشت کو درپیش بڑے چیلنجز کے ماحول میں بجٹ پیش کیا:‌ حفیظ شیخ

عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہےکہ معاشی اہداف کےحصول کے لیے کچھ لوگوں کو ناراض کرنا ہوا تو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ معیشت مشکل دور سےگزر رہی ہے، حکومت کو پہلے دن سے ہی مشکل حالات کا سامنا رہا، بجٹ کے اندر تین سے چار چیزوں کو ہدف رکھنے کی کوشش کی ہے، کوشش کررہے ہیں پھر بھی ہم پر تنقید کی جارہی ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کے امیر لوگوں کو ملک سےسچا ہونا ہوگا، خطے کے امیر لوگ پاکستان کے امیر لوگوں سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت سے پہلے 100 ارب ڈالر قرض لیے گئے، ماضی کے قرضوں کا سود دینے کے لیے قرض لے رہے ہیں، 2900 ارب ماضی کے قرضوں کی ادائیگی پر سود کے لیے رکھے جا رہے ہیں، مسلح افواج کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، مسلح افواج نے پچھلے سال کا 1150 ارب کا بجٹ اسی سطح پر منجمد کیا۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی اہداف کےحصول کے لیے کچھ لوگوں کو ناراض کرنا ہوا تو تیار ہیں۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں