کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کب ریکارڈ کرتے ہیں؟

درجہ حرارت ریکارڈ

آج کل موسم معمول کی گفتگو کا لازمی جز بن گیا ہے۔ لوگ کوشش کرتے ہیں کہ وہ درجہ حرارت کے بارے میں جانتے ہوں کہ آج شہر کا کیا درجہ حرارت ہے۔

موسم کی خبروں میں کم سے کم درجہ حرارت اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ ہونے کی خبر بھی دی جاتی ہے۔

یہ کم سے کم درجہ حرارت ہوتا کب ہے اور اسی طرح زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کب اور کتنے بجے ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

موسم کے مزاج پر نظر رکھنے کے لیے حکومتی سطح پر ایک ادارہ محکمہ موسمیات قائم ہے جو ملک بھر کے درجہ حرارت اور موسم کی دیگر معلومات کے بارے میں لوگوں کو باخبر رکھتا ہے۔

کوئٹہ میں فائرنگ، لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کے سابق چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق درجہ حرارت صبح 5 سے 6 بجے کے درمیان کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ طلوع آفتاب یعنی سورج نکلنے سے پہلے اپنے کم سے کم درجے پر ہوتا ہے اسے نوٹ طلوع آفتاب کے بعد 8 بجے کیا جاتا ہے۔

loading...

محکمہ موسمیات صبح کے وقت ہی یہ درجہ حرارت نوٹ کرتا ہے اور اسی وقت نوٹ کیا گیا درجہ حرارت لوگوں کو بتایا جاتا ہے۔

سورج نکلنے کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوپہر 2 سے 3 بجے تک چلا جاتا ہے اور اسے نوٹ شام 5 بجے کیا جاتا ہے۔

‘فیل لائک’ درجہ حرارت یعنی درجہ حرارت کی محسوس کی جانے والی شدت کو جانچنے کا باقاعدہ ایک ہیٹ انڈیکس فارمولا ہے۔ جس میں ایک پیچیدہ فارمولے میں اصل درجہ حرارت اور ہوا میں نمی کے تناسب کو ڈالا جاتا ہے، حاصل شدہ جواب ہی ‘فیل لائک’ درجہ حرارت کہلاتا ہے۔

کراچی میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت اس لیے اصل درجہ حرارت سے زیادہ ہوتا ہے کہ یہاں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں