وٹس ایپ پر تصویریں بھیجتے ہوئے تصویروں کی کوالٹی کیسے برقرار رکھیں؟

واٹس ایپ

وٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے۔ وٹس ایپ سے صارفین اپنی تصاویر، ویڈیو، ڈاکیومنٹ اور دیگر فائلیں دوستوں اور گھر والوں سے شیئر کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ساتھ صارفین ایک وقت میں بے شمار تصاویر بھیج سکتےہیں تاہم اس طریقے سے تصاویر بھیجنے کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ اُن کی کوالٹی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ ہائی ریزولوشن اور قیمتی کیمروں سے بنائی گئی تصاویر بھی وٹس ایپ سے بھیجی جائیں تو آپ کے دوستوں کو وہ عام کوالٹی میں ملتی ہیں۔

تاہم چند طریقے ایسے ہیں، جن کے استعمال سے صارفین تصاویر بھیجتے ہوئے ان کی کوالٹی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ وٹس ایپ میں ہائی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کے دو آسان طریقے کچھ یوں ہیں:فائل کو ری نیم کرنایہ طریقہ عام طور پر ایک یا چند ہائی کوالٹی تصاویر کو وٹس ایپ کے ذریعے بھیجنے کے لیے بہتر ہے۔

loading...

اس کے لیے اپنے فائل منیجر کو کھولیں اور وہ فائل تلاش کریں، جسے آپ ہائی کوالٹی میں بھیجنا چاہتے ہیں۔اس فائل کو ری نیم کر کے image.doc کر دیں یعنی اس فائل کی ایکسٹینشن .doc کر دیںاس کے بعد وٹس ایپ میں اس شخص کے ساتھ چیٹ اوپن کریں، جسے اپ تصویر بھیجنا چاہتے ہیں۔ اٹیچمنٹ کے ذریعے فائل بھیجنے کا آپشن منتخب کریں اور ڈاکیومنٹ کی مدد سے وہ تصویر، جو اب ڈاکیومنٹ میں بدل چکی ہے، کو منتخب کر کے بھیج دیں۔

واٹس ایپ کے کچھ بہترین شارٹ کٹس

جس شخص کو آپ نے تصویر بھیجی ہے،ا سےبتا دیں کہ اپنے پاس موجود فائل منیجر کے ذریعے تصویر کا نام ری نیم کر کے image.jpg کر لے۔ کئی فائلوں کو کمپریس کرنااگر آپ بہت سی ہائی کوالٹی فائلوں کو بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے لیےاپنے فون میں ہائی کوالٹی تصاویر کے فولڈر یا تصاویر کو فائل منیجر یا کمپریشن یوٹیلیٹی سے کمپریس کرلیں۔اس کمپریس فائل کو اٹیچمنٹ کے طور پر اپنے دوست کو بھیج دیں۔

اپنے دوست سے کہیں کہ اس کمپریس فائل کو ڈی کمپریس کر لےاس طرح آپ اپنے دوست کو بہت سی فائلیں ایک ساتھ ہائی کوالٹی میں بھیج سکتے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں