امریکی کمپنی کا بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے رومانوی سکینڈل پر فلم بنانے کا اعلان

واشنگٹن: دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے رومانوی سکینڈل پر امریکی کمپنی نے فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کو آئندہ برس امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کیا جائے گا۔
اگرچہ مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے معاشقے کا سکینڈل 22 سال پرانا ہے تاہم اب بھی عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے اور اس پر بہت سی دستاویزی فلمیں بن چکی اور کئی کتابیں لکھی گئی ہیں۔

اس حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو خود مونیکا لیونسکی پروڈیوس کریں گی، وہ امریکن کرائم سٹوری کے تیسرے سیزن کی شریک پروڈیوسر بھی ہوں گی۔ فلم میں مونیکا لیونسکی کا کردار امریکی اداکارہ بینی فیلڈسٹین ادا کر رہی ہیں۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں