حفظان صحت کے مطابق گوشت محفوط کرنے کے طریقے !

عیدالاضحی اسلامی تہواروں میں سے دوسرا بڑا تہوار ہے جس پر دعوت ملنا ملانا اور قربانی کا گوشت طرح طرح سے پکا کر کھانا عام ہوتا ہے اور باعث خوشی سمجھا جاتا ہے۔

جہاں ہر کسی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ جہاں بیف اور مٹن زیادہ سے زیادہ کھائے کہیں وہاں اس بات کی بھی کوشش کی جاتی ہے کہ گوشت محفوظ کرکے زیادہ سے زیادہ دن تک استعمال کیا جا سکے۔

کیونکہ قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ایک حصہ غرباء میں تقسیم کیا جاتا ہے، دوسرا حصہ رشتہ داروں کے لئے اور تیسرا حصہ اپنے لئے رکھا جاتا ہے۔

قربانی کا گوشت سنبھالنا ، تقسیم کرنا اور پھر پکانا اور مہمانوں کی خاطر مدارت کرنا خواتین کی گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ کردیتے ہیں ۔ اگر آپ یہ تمام کام خوش اسلوبی سے انجام دینا چاہتی ہیں تو اس کے لیے پہلے سے تیاری کرلیں۔ گوشت کو حفظان صحت کے اصول کے مطابق اسٹور کرنا ضروری ہوتا ہے۔ خصوصاً گرمیوں میں گوشت کے خراب ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے اسے محفوظ رکھنے کے لیے چند باتوں کا معلوم ہونا ضروری ہے ۔

گوشت کو محفوظ رکھنے کا صحیح طریقہ کار جاننے سے پہلے یہ بات بھی جاننا ضروری ہے کہ گوشت کو طویل عرصے رکھ کر کھانا بھی درست نہیں۔ گوشت کو 3ماہ سے زیادہ اسٹور نہیں کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ عرصہ رکھنے سے گوشت کی غذائیت اور ذائقہ ختم ہوجاتا ہے۔

گوشت کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں

تازہ کٹے ہوئے گوشت کا درجہ حرارت تھوڑا زیادہ ہوتا ہے اس لیے سب سے پہلے اسے ٹھنڈا کرنا ضروری ہے ۔ اس کے لیے گوشت کو ٹھنڈی جگہ رکھا جائے تاکہ اس کا درجہ حرارت کم ہوجائے۔

گوشت کو اچھی طر ح دھولیں

گوشت کو فریز کرنے سے پہلے گوشت کو اچھی طر ح دھولیں اور چھلنی میں رکھ کر اس کا پانی نکلنے دیں۔ پھر چاہے اسے پارچوں کی شکل میں رکھیں یا بوٹیوں کی شکل میں یا قیمہ بنوالیں۔

 ائیرٹائٹ پیکٹ میں بند کریں

۔ عام طور پر جتنا گوشت ایک وقت میں استعمال کرتے ہیں اس حساب سے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنالیں ۔ ائیرٹائٹ پیکٹ میں اس طرح بند کریں کہ نہ اس میں پانی ہو اور نہ ہی اس میں ہوا ہو۔ چاہے تو یہ پیکنگ ڈبل بھی کرسکتے ہیں تاکہ گوشت کی نمی برقرار رہے۔

فریزر کا درجہ حرارت تیز کرلیں

گوشت رکھنے سے پہلے فریزر کو ہائی کول پر کردیں تاکہ گوشت جلدی ٹھنڈا ہوجائے اور خراب ہونے سے محفوظ رہے۔ گوشت رکھنے کے بعد فریزر کو بار بار نہ کھولیں کیونکہ اس طرح گوشت دیر میں فریز ہوگا۔

  گوشت کے پیکٹ پھیلا کر رکھیں

گوشت کے پیکیٹوں کو ایک دوسرے پر نہ رکھیں اس طرح گوشت فریز ہونے میں وقت لگے گا اس لیے گوشت کی تھیلیوں کو فریزر میں پھیلا کر رکھیں تاکہ یہ آسانی سے فریز ہوجائیں گوشت فریز ہونے کے بعد پیکیٹوں  کو ایک دوسرے پر رکھ کر جگہ بنائی جاسکتی ہے ۔ فریزشدہ پیکٹ ایک دوسرے سے نہیں چپکیں گے

 پگھلا ہوا گوشت دوبارہ فریز میں نہ رکھیں

اکثر لوگ پگھلا ہوا گوشت دوبارہ فریز کرلیتے ہیں جبکہ ایسا کرنا درست نہیں گوشت پگھل جائے تو اسے دھوکر استعمال کرلیں۔ قربانی کے گوشت کی ہیک ختم کرنے کے لیے پکانے سے پہلے گوشت کو نمک، پانی، بیسن اور سرکہ یا لیموں کا رس مل کر دھولیں پھر پکائیں۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں