حریم فاروق نے فلم ’جانان‘ میں مرکزی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ بتا دی

حریم فاروق

کراچی: معروف اداکارہ حریم فاروق نے فلم ’جانان‘ میں مرکزی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ فلم ’جانان‘ میری پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم تھی لیکن میں نے اس فلم میں مرکزی کردار نہیں کیا کیوں کہ میں مکمل طور پر تیار نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں ہیروئن کا کردار مجھے بہت پسند تھا لیکن میں نے اس سے خود کو دور رکھنا ہی بہتر سمجھا کیوں کہ میں اس فلم میں صرف بطور پروڈیوسر کے فرائض انجام دینا چاہتی تھی اور اس دوران میں اپنی تمام توجہ ایک ہی سمت میں مرکوز رکھنا چاہتی تھی۔ تو ایسے میں کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ میں پروڈیوسر کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ہیروئن کا بھی کردار کروں۔

پاکستانی فلمیں اچھی ہو یا بری، عوام کو سپورٹ کرنا چاہیے : اداکارہ حریم فاروق

انہوں نے کہا کہ جس کردار کے لئے میں ذہنی طور پر تیار نہ ہوں وہ کردار ادا کرکے فلم کیلئے مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتی تھی، اس لئے میں نے صرف پروڈیوسر کے فرائض ہی انجام دینا مناسب سمجھا اور اس وجہ سے فلم بھی کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ حریم فاروق اور علی رحمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ ہیر مان جا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم رواں ماہ عید الاضحٰی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں