آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (12th September 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

12ستمبر جمعرات۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔ ملازمتی اور کاروباری امور میں ترقی نصیب ہو گی۔ جس کے باعث شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔صحت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ثور

12ستمبر جمعرات۔ نئے لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے۔ کاروباری یا دوسرے امور میں کسی کے غلط مشورے پر عمل نہ کریں۔ ملازمتی امور میںمصروفیت رہے گی۔ مالی معاملات طے پا سکیں گے۔

جوزا

12ستمبر جمعرات۔ خریداری کے مواقع ملیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔

سرطان

12ستمبر جمعرات۔ ماحول میں خوشگواری محسوس کریں گے۔ آپ کا ذہن مالیاتی رجحان اور عالمی معیشت کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ اخبارات اور میگزینوں سے متاثر ہو سکیں گے۔

اسد

12ستمبر جمعرات۔ آمدن میں اضافہ کا موقع ملے گا۔ شراکتی امور میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ طبیعت میں مایوسی چھائے گی۔ ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ صحت بہتر ہو سکے گی۔

سنبلہ

12ستمبر جمعرات۔ کیرئیر میں بہتری کی امید ہے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھئے۔ دوسروں سے لڑنے کی کوشش نہ کریں۔ مشکلات سے نکلنے کے لئے آپ اور آپ کے پارٹنر ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

میزان

12ستمبر جمعرات۔ احباب کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔ نجی معاملات میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ ترقی کی نئی راہیں استوار ہونگی۔ مالی پوزیشن بہتر ہوگی۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

عقرب

12ستمبر جمعرات۔ حلقہ احباب وسیع ہو گا۔ روپے پیسے کا لین دین کر سکیں گے۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت و لاپرواہی نہ برتیں ۔ تحقیقات کریں اور بیکار تشریحات مسترد کر دیں۔

قوس

12ستمبر جمعرات۔ آپ کی مقناطیسی شخصیت آپ کے لےے مفید ثابت ہو گی۔ مالی مفاد حاصل ہو گا۔ اپنے من پسند مشاغل اپنا سکیں گے۔ جائیداد وغیرہ خریدنے کا رجحان ہوگا۔

جدی

12ستمبر جمعرات۔ خاص مقاصد کے تحت کیا جانے والا سفر فائدہ مند رہے گا۔ کیرئیر ‘ بزنس اور ترقی پر زور دیں قائدانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کریں۔ عزیز و اقارب کے ساتھ میل ملاقات رہے گی۔

دلو

12ستمبر جمعرات۔ دفتری امور شریک کار کو اعتماد میں لے سکیں گے۔ کسی تقریب وغیرہ کے سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔ فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کریں۔

حوت

12ستمبر جمعرات۔ رومانوی خوشیاں نصیب ہوں گی۔ صحت میں قدرے بہتری آئے گی۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ غیر یقینی خبر سن سکیں گے۔ پریشانیاں غالب ہو سکتی ہیں۔

(Visited 407 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں