آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (12th October 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

حالات ملے جلے ہوں گے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ قریبی رشتہ داروں اور پڑوسیوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

ثور
اپنے فرائض ذمہ داری سے نبھانے کی کوشش کریں۔ سب کام ٹھیک ہو جائیں گے۔ پرانی غلطیاں درست ہو جائیں گی اپنے وسائل کا اندازہ لگائیں اور سماجی سرگرمیاں تیز کر دیں۔

جوزا
شریک کار کےساتھ کسی معاملے میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے، لہٰذا محتاط رہیں۔ اندھیرے کے بعد کچھ اجالا محسوس کریں گے۔ شریک کار کے مفادات میں توازن پیدا ہوگا۔

سرطان
رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ آمدن و خرچ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ آپ خود کو پہلے سے بہتر محسوس کریں گے۔ حالات ملے جلے ہونگے۔

اسد
کام کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ اہم معاملات کے سلسلے میں متفکر رہیں گے۔ سواری سے متعلقہ مسائل کے خاتمہ میں پیش رفت میں مدد دے گا۔ تقریب کا اہتمام اچانک ممکن ہو سکتا ہے۔

سنبلہ
روز مرہ معمولات میں توجہ دیں۔ اپنی صحت سے غافل نہ ہوں۔ گھریلو معاملات میں بہتری اور والدین کے ساتھ تعلقات میں بہتری آسکے گی۔ حالات قدرے ملے جلے ہوں گے۔

میزان
گھریلو ضروریات کی خریداری کر سکیں گے۔ اس دوران فضول خرچی سے کام نہ لیں۔ دوست احباب کے ساتھ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

عقرب
آپ کی خود اعتمادی بڑھے گی۔ بعض معاملات طے کرتے وقت دانشمندانہ اور مدبرانہ رویہ اختیار کریں۔ مالی مسائل کے خاتمہ میں تعاون کرے گا۔ گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہو گا۔

قوس
رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ اچھا وقت گزرے گا۔ کاروباری امور میں مالی نقصان دے سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ حاسدین بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

جدی
نئے لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے جس سے رومانوی زندگی متاثر ہو گی۔ اولاد کی خواہشات کو اہمیت بخشے گا۔ انعامی بانڈ میں قسمت آزمائی کر سکیں گے۔ صحت کا خیال رکھیں۔

دلو
کسی نجی نوعیت کی میٹنگ میں شرکت کر سکیں گے۔ اہم معاملات میں کسی بھی قسم کا رسک نہ لیں۔ معاملات کو اپنے تک محدود رکھیں۔ عزیز و اقارب کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔

حوت

جذباتی امور میں محتاط رہیں۔ غصے پر قابو رکھیں۔ نئے لوگوں سے متعارف ہو سکیں گے۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ حالات میں خوشگوار تبدیلیاں آسکیں گی۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے گا۔

(Visited 77 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں