پیرس میں ہزاروں افراد کا اسلاموفوبیا کے خلاف احتجاج

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد نے اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ کیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتنے پر احتجاج کیا گیا۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد نے اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ کیا جس میں مسلم کمیونیٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔

مارچ میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مارچ کے شرکا اسلامو فوبیا اورتعصب کے خلاف بینرز تھامے ہوئے تھے جب کہ شرکا نے پردہ کرنے والی خواتین کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کو بڑی خوشخبری مل گئی

واضح رہے کہ مارچ کی کال فرانس میں گزشتہ ماہ مسجد پر ہونے والے حملے کے بعد دی گئی تھی جس میں ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں