آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (12th Nov 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
12 نومبر منگل۔

حمل
سفر کے دوران محتاط رہیں۔ ٹریفک کے معاملات میں غفلت نہ برتیں۔ وراثت سے متعلقہ معاملات درپیش رہیں گے۔ تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ نئے دوستوں میں اضافہ ہو گا۔

ثور
اہم معاملات نمٹا سکیں گے۔ نئے معاہدے کرتے وقت جلد بازی نہ کریں۔ حاسدین نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ذہنی صلاحیتیں اُجاگر ہوں گی۔ کیرئیر میں بہتری ہوگی۔ کاروبار مستحکم رہے گا۔

جوزا
کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی۔

سرطان
خاندانی معاملات کو بالکل نظر انداز نہ کریں۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔ خوبصورتی کو سراہا جائے گا۔ جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔

اسد
دوستوں کے ساتھ پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ شریک کار کا تعاون رہے گا۔ کاروباری معاملات بہتر چل سکیں گے۔ حالات ملے جلے رہیں گے۔

سنبلہ
خریداری کا موقع ملے گا۔ آرام و سکون نصیب ہو گا۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔ حالات سازگار رہیں گے۔

میزان
بعض امور میں مفاد حاصل ہونے کا امکان ہے۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔

عقرب
مالی پوزیشن تسلی بخش رہے گی۔ کسی گھریلو مسئلے کو حل کر سکیں گے۔ مسائل کا مثبت حل نکل سکے گا۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا جس سے مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ گھر کی سجاوٹ کر سکیں گے۔

قوس
کسی سماجی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ نئے دوست بنانے کا موقع ملے گا۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ وراثت کے مسائل درپیش رہیں کے۔ ذہنی صلاحیتیں اُجاگر ہوں گی۔

جدی
کیرئیر میں بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ جلد بازی سے گریز کریں۔

دلو
دور کے مقام سے ملنے والی خبریں خاص اہمیت کی حامل نہ ہونگی۔ بعض نامکمل کاموں کی تکمیل میں رجحان ہو گا۔ غلط فہمیاں جنم لے سکیں گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات بھی مسائل کا شکار رہیں گے۔

حوت
سفر کے دوران محتاط رہیں۔ ٹریفک کے معاملات میں غفلت نہ برتیں۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خیال رکھیں۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

(Visited 553 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں