بلاول بھٹو میدان میں آگئے ہیں اور دیکھ لیجیے گا وہ ان کے ساتھ کیا کرتے ہيں, شیری رحمان

Loading...

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل مکمل متنازع ہوچکا اور سب کو معلوم ہے یہ انتقامی عمل ہے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کے بعد رہا ہو چکے ہیں اور انہیں پمز سے گھر منتقل کیا گیا ہے جہاں سے کراچی لایا جائے گا۔

پمز کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل مکمل متنازع ہوچکا ہے اور سب کو معلوم ہے یہ عمل انتقامی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘یہ کیا ہیں ہم نے بڑے بڑے آمروں کا سامنا کیا ہے، بلاول بھٹو میدان میں آگئے ہیں اور دیکھ لیجیے گا وہ ان کے ساتھ کیا کرتے ہيں

Loading...

اس دوران پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ توقع ہے کہ نیب کے کالے قانون کےعتاب میں پیپلز پارٹی کے ديگر رہنماؤں کو بھی ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے جنہیں طبیعت ناساز ہونے پر 23 اکتوبر کو پمز منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک زیر علاج تھے جہاں سے اب انہیں ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

(Visited 28 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں