جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی جانب گامزن

جوہانسبرگ ٹیسٹ

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی ٹیم جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دینے کی جانب گامزن ہے۔

جنوبی افریقا نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں پر 264 رنز بنالیے اور اسے قومی ٹیم پر 342 رنز کی مجموعی برتری بھی حاصل ہوگئی۔

میزبان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کوائنٹن ڈی کوک سنچری بنانے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور اسکور آگے بڑھانے میں کگیسو رابادا ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 5 وکٹوں پر 135 رنز سے تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو ہاشم آملہ 42 اور کوائنٹن ڈی کوک 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ آج 135 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا

ہاشم آملہ کی اننگز کا خاتمہ 70 رنز پر ہوا جس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ٹیمبا باووما 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد عامر 2،2 جب کہ حسن علی، شاداب خان اور محمد عباس اب تک ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بناسکی تھی۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں