4 چھاتیوں کی حامل آسٹریلوی لڑکی

چھاتیوں

برسبین: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ گرافک ڈیزائنر زندگی بھر کی جمع پونچی خرچ کرکے اپنی چھاتیاں بھرنے کیلئے پلاسٹک سرجری کرائی لیکن سرجری میں گڑبڑ کی وجہ سے اس کی چھاتیوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی ہے۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ جیکولین ہاروی نے اپنی چھاتیوں کو بڑا کرنے کیلئے سرجری کرائی۔ اس نے پلاسٹک سرجری پر ساڑھے 4 ہزار برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً 8لاکھ روپے پاکستانی) خرچ کیے ۔

گرافک ڈیزائنر لڑکی نے اپنی چھاتیوں کی سرجری کرانے کیلئے 5 سال تک کڑی محنت کرکے ساڑھے 4 ہزار پاﺅنڈ کے برابر رقم اکٹھی کی لیکن جب آپریشن کے بعد اس نے اپنے آپ کو شیشے میں دیکھا تو اپنے فیصلے پر شدید پچھتاوا ہوا۔

جیکولین ہاروی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز نے اس کا امپلانٹ ٹھیک طریقے سے نہیں کیا ۔ امپلانٹ چھاتیوں کے نیچے کردیا گیا جس کے باعث یوں لگتا ہے کہ جیکولین کی 4 چھاتیاں ہیں۔ 5 مہینے بعد جیکولین ہاروی نے اپنی سرجری کو درست کرانے کیلئے دوبارہ پیسے جمع کرنے شروع کردیے ہیں۔

loading...

جیکولین ہاروی نے بتایا کہ جب وہ آپریشن کے بعد گھر آئی تو اسے اپنی حالت دیکھ کر سخت تعجب ہوا۔ ’ میں نے کلینک سے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے 6 ہفتے کے انتظار کا کہا اور ہدایت کی کہ اتنے عرصے میں سرجری ٹھیک ہوجائے گی۔

میں نے 6 ہفتے انتظار کیا لیکن کچھ نہیں بدلا۔ مایوس ہو کرمیں نے پلاسٹک سرجنز کے ایک فورم میں اپنی حالت کے بارے میں سوال اٹھایا جس پر مجھے بتایا گیا کہ جس ڈاکٹر نے میرا آپریشن کیا ہے وہ غیر تجربہ کار ہے جس کی وجہ سے معاملات بگڑ گئے ہیں۔

مجھے کلینک سے آفر آئی ہے کہ وہ میرے امپلانٹس درست کرسکتے ہیں لیکن اب میں وہاں نہیں جانا چاہتا کیونکہ مجھے خدشہ ہے کہ وہ میری حالت اس سے بھی بری کردیں گے‘۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں بریسٹ امپلانٹ کی سرجری کیلئے اوسط اخراجات 7 ہزار پاﺅنڈ کے آتے ہیں لیکن جیکولین ہاروی نے ڈسکاﺅنٹ ریٹ پر ساڑھے 4 ہزار پاﺅنڈ میں آپریشن کرایا جس کا اب اسے انتہائی افسوس ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں