برج العرب کے نیچے خفیہ ہسپتال کیوں بنایا گیا ؟

کچھوﺅں

دبئی: متحدہ عرب امارات جانے والے برج الخلیفہ اور برج العرب جیسی عمارات کی سیاحت ضرور کرتے ہیں

لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہو گا کہ برج العرب کے نیچے کچھوﺅں کا ایک ہسپتال ہے جہاں معدومی کے خطرے سے دوچار نسل کے کچھوﺅں کا علاج کیا جاتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق مقامی لوگ اسے ’کچھوﺅں کا ہسپتال‘ کے نام سے جانتے ہیں جو ’دبئی ٹرٹل ری ہیبلی ٹیشن پراجیکٹ‘ کا حصہ ہے اور اسی کے زیرانتظام چلایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہسپتال گزشتہ 14 سال سے قائم ہے اور یہاں اب تک 1657 کچھوﺅں کی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔
ان دنوں بھی وہاں ایک مادہ ہاﺅکس بل کچھوے (Hawksbill Turtle)کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کی عمر ایک سال ہے اور اس کی لمبائی ایک فٹ ہے۔

loading...

تتلیاں کچھوؤں کے آنسو کیوں پیتی ہیں؟

ہسپتال کے آپریشنز منیجر عبدالکریم کا کہنا تھا کہ ”ہمیں اس کچھوے کی جان بچانے کے لیے اس کے سامنے والے فلپر کا کچھ حصہ کاٹنا پڑا۔

اس کے فلپر کو نقصان ممکنہ طور پر ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے کے باعث لاحق ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین آس پاس کے ساحلی علاقوں سے بیمار کچھوﺅں کو تلاش کرکے پکڑتے اور یہاں لاتے ہیں اور علاج کے بعد انہیں واپس سمندر میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

(Visited 64 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں