تاریخ کی 5 مہنگی ترین طلاقیں

عنوان دیکھ کرآپ ضرور سوچ میں رہیں ہوں گے کہ بھئی مہنگی شادیوں کے بارے میں تو سنا ہے یہ مہنگی ترین طلاقیں کون سی طلاقیں ہوتی ہیں؟؟

یقینًا طلاق کو ایک نہایت برا عمل سمجھا جاتا ہے.لیکن دنیا میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے پر انہوں نے طلاق جیسے ناگوار عمل کو بھی اپنی بیویوں کے لئے خوشگوار بنا ڈالا. ان لوگوں نے طلاق کے ساتھ اپنی بیویوں کو مال و دولت جائیداد یا کچھ رقم دے کر گھر سے رخصت کیا۔
یہاں بھی چند ایسے ہی جوڑوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جنہوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دیتے وقت بہت سارا مال و دولت دیا ۔ یعنی یہاں ایسے جوڑوں کا زکر کیا گیا ہے کہ جنہوں نے اپنی بیویوں کو مہنگی ترین طلاقیں دیں ۔

بے شک اللہ تبارک و تعالی نے بھی اس کو سخت ناپسند فرمایا ہے ہاں اگر میاں بیوی کا ساتھ رہنا مشکل ہو تو پھر دونوں کی آسانی کے لیئے طلاق کا معاملہ رکھا گیا ہے ۔اس کے لئے ہمارے اسلام میں بھی کہا گیا ہے کہ جب تم اپنی بیویوں سے علیحدگی کا معاملہ کرو یعنی اپنی بیوی کو طلاق دو تو اسے کچھ دے کے گھر سے رخصت کرو جتنی تمہاری استعداد ہو مطلب جتنا تم آسانی سے انہیں دے سکو۔لیکن ہمارے ہاں تو عام طور پر جو طلاقیں دی جاتی ہیں وہ تو بس شوہر گالیاں نکالتے ہیں اونچا اونچا بولتے رہتے ہیں اور پھر بیوی کو طلاق دے کر گھر سے نکال دیتے ہیں ۔ کہ اپنے دو چار سوٹ باندھو اور چلتی بنو یہاں سے۔

خیر آپ بھی طلاق جیسے برے عمل کو بہتر بنا سکتے ہیں. فی الحال آپ جانیئے دنیا کی 5 مہنگی ترین طلاقیں کے بارے میں…

1) رابرٹ اور اینا مرڈوچ : Rupert and Anna Murdoch

most expensive divorces
Photo – Getty Images –

ایگریمنٹ _ 7۔1 بلین ڈالر

یہاں جنکا سب سے پہلے ذکر کیا گیا وہ ہیں رابرٹ اور اینا مرڈوچ ۔ انکی شادی 32 سال کے عرصے پر محیط ہے اور 32 سال ساتھ گزارنے کے بعد رابرٹ نے اینا کو 1999 میں طلاق دے دی ۔
رابرٹ نے اینا کو 7۔1 بلین ڈالر کے اثاثے دیئے اور ساتھ میں 110 ملین کیش یعنی نقد رقم بھی دی ۔
اس طلاق کو ابھی صرف سترہ دن ہی گزرے کہ رابرٹ نے 30 سالہ وینڈی ڈینگ سے شادی کر لی کیونکہ رابرٹ کا وینڈی سے افیئر چل رہا تھا ۔

2) بیرنی اور سلیویکا اکلسٹون : Bernie and Slavica Eccelstone

most expensive divorces
Photo – Telegraph –

ایگریمنٹ _ 1 بلین سے 2۔1 بلین ڈالر

پھر باری آتی ہے بیرنی اور سلیویکا اکلسٹون کی ۔ انکی شادی 24 سال تک چلتی رہی اس کے بعد انہوں نے 2008 میں طلاق دے دی ۔ یہ چھ فٹ لمبی ماڈل ہے اور لڑکا 4۔5 فٹ لمبا ہے اس کے علاوہ انکی دو بیٹیاں بھی ہیں ۔ سلیویکا نے بیرنی کو طلاق دیتے ہوئے اسے 1 بلین سے 2۔1 بلین ڈالر دیئے ۔

loading...

یہ بھی پڑھیں:- تاریخ کی 7 مہنگی ترین شادیاں کون سی ہیں؟

3) ادنان اور سورایا خاسوگی : Adnan and Soraya Khashoggi

most expensive divorces
Photo – Telegraph –

ایگریمنٹ _ 874 ملین ڈالر

ادنان اور سورایا کی شادی 1961 میں ہوئی اور اس وقت سورایا صرف 15 سال کی تھی ان کے پانچ بچے ہیں ۔ اور تقریبًا تیرہ سال گزرنے کے بعد 1974 میں ادنان نے سورایا کو طلاق دے دی اور اس سے علیحدگی اختیار کر لی لیکن طلاق دینے سے پہلے اس نے اپنی بیوی کو 874 ملین ڈالر دیئے ۔
سالوں گزر جانے کے بعد انکی بیٹی پیٹرینا خاشوگی کا جب ڈی این اے ٹیسٹ ہوا تو اس وقت پتہ چلا کہ ادنان تو اسکا باپ تھا ہی نہیں بلکہ وہ جوناتھن ایتکن کی بیٹی تھی جس سے سورایا کا افیئر چل رہا تھا ۔

4) سٹیفن اور الینی وین : Stephen and Elaine Wynn

most expensive divorces
The Andre Agassi Charitable Foundation’s 13th Annual Grand Slam for Chil Photo – Getty Images –

ایگریمنٹ _ 740 ملین ڈالر

سٹیفن اور الینی کی شادی 1963 میں ہوئی جب وہ کالج میں پڑھتے تھے اور ان کی شادی تقریبًا 20 سال تک رہی انہوں نے اپنی شادی بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نا ہو سکے اور 1986 میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے لیکن پھر طلاق کے پانچ سال بعد انہوں نے دوبارہ شادی کر لی لیکن وہ اس مرتبہ پھر اس شادی کو آگے نا بڑھا سکے اور بالآخر 2009 میں ایک بار پھر طلاق کے کاغذات پر دستخط کر کے ہمیشہ کے لیئے ایک دوسرے سے الگ ہو گئے ۔

5) کریگ اور وینٹی میکاو : Craig and Wendy McCaw

most expensive divorces
Photo – File –

ایگریمنٹ _ 460 ملین ڈالر

کریگ اور وینڈی کی طلاق 1998 میں ہوئی کریگ نے وینڈی کو 12 ارب ڈالر کا حصہ دیا ۔ اور اس کے علاوہ کریک نے وینٹی کو طلاق دیتے وقت 460 ملین ڈالر بھی دیئے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں