ندا یاسر نے اپنی بیٹی کو شوبز میں آنے سے روک دیا

ندا یاسر

لاہور: اداکارہ ندا یاسر نے اپنی بیٹی کو شوبز میں آنے سے منع کر دیا ہے۔ ندا چاہتی ہیں کہ انکی بیٹی صلہ پہلے تعلیم مکمل کرے اور بعد ازاں اپنی مرضی سے جس پیشے کا چاہے انتخاب کرے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ندا یاسر اور یاسر نواز کی بیٹی صلہ یاسر کو دوران تعلیم ہی اداکاری اور ماڈلنگ کی پیشکش موصول ہو رہی ہیں لیکن والدین کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی پہلے تعلیم مکمل کرے اور اس کے بعد اپنی مرضی سے پیشے کا انتخاب کرے۔

بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ندا یاسر سے ایک پروڈیوسر نے صلہ کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن انہوں نے واضح انکار کر دیا اور کہا کہ اس کی توجہ تعلیم پر مرکوز ہے، اس لئے اسے کام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں