عمران خان کی نواز شریف اور زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے گھر والوں سے پوچھیں تو وہ بھی انہیں کرپٹ ہی کہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جائز مقدمات کے باوجود سیاسی انتقام کی باتیں کرنے والے عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں، اربوں روپے چوری کر کے باہر لے گئے، رقم واپس مانگو تو کہتے ہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نااہل قرار!

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جائز مقدمات میں سزا پانے کے بعد بھی لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں،عمران خان کی نواز شریف اور زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب عمران خان کرکٹ اسٹار تھے تو نواز شریف مہنگی مہنگی گاڑیوں میں انہیں لینے آتے تھے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں