عید الاضحی کے موقع پر مزیدار مٹن چانپ بنانے کا طریقہ

چانپ

عید کے موقع پر پاکستانیوں کے پسندیدہ کھانوں کی فہرست سے چانپوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ چانپیں مختلف مواقعوں اور تقریبات پر ذوق وشوق سے تیار کی جاتی ہیں اور خاندان کے تمام تر افراد انہیں پسند کرتے ہیں۔

چانپوں کی ابتداء برطانیہ میں سترھویں صدی میں کی گئی،جب لندن میں گوشت کو ایک مکمل غذا کے طور پر پیش کئے جانے کا رواج اپنایا گیا۔ چانپوں کو بنانے کے لئے مختلف انداز اپنائے جاتے ہیں، جن میں گرلنگ، پین برائلنگ، بیکنگ اور فرائنگ کے طریقے سرِ فہرست ہیں۔

چانپوں کی پسندیدگی اوران کی غذائیت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ، عید کے اس پر مسرت موقعے پر مزیدار چانپیں بنانے کی ترکیب یہ ہے۔

 مٹن چانپ بنانے کے لیے ضروری اجزا

مٹن چانپیں : ½ کلو

دہی : 1 کپ

زیرہ : 1 چمچ

گرم مصالہ : 1 چمچ

ہلدی پاؤڈر: 1 چمچ

لال مرچ پاؤڈر : 2 چمچ

ادرک اور لہسن کا پیسٹ : 2 چمچ

نمک : حسب ذائقہ

ترکیب

ایک پین میں تھوڑا گھی ڈالیں اور اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ شامل کرنے کے بعد تھوڑی دیر پکائیں۔ اس کے بعدچانپیں شامل کرلیں اور ساتھ  ہی دہی، زیرہ، گرم مسالہ، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک  بھی شامل کریں۔ پین کو ڈھکن سے بند کرکے 10 سے 20 منٹ تک پکائیں۔

جب گوشت گل جائے تو چولہا تیز کریں اور پانی کو مکمل طور پر خشک کرلیں۔ گرل پین کو گرم کریں اور اس پر گوشت کو رکھیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے گرل کریں۔ مزیدار مٹن چانپیں تیار ہیں۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں