ہالی وڈ ایکشن فلم “ہوبز اینڈ شا” کی لمبی کمائی، باکس آفس پر پہلی پوزیشن

نیویارک: ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم “ہوبز اینڈ شا” باکس آفس پر چھا گئی، دوکروڑ چون لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ پہلے نمبر پر آئی، مووی “اسکیری اسٹوریز ٹو ٹیل ان دی ڈارک” کا دوسرا نمبر ہے۔

فاسٹ اینڈ فیوریس نائن دوکروڑ چون لاکھ ڈالر کی کمائی کےساتھ ہالی وڈ باکس آفس پر پہلے نمبر پر ہے۔ ہاررمووی “اسکیری اسٹوریز ٹو ٹیل ان دی ڈارک” دوکروڑ آٹھ لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسری فلم بن گئی۔

اینی میٹڈ مووی دی لائن کنگ نےاس ہفتے دو کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ واضح رہے کہ ہوبز اینڈ شا کو شائقین نے بھرپور پسند کیا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں