گوشت کو فوراً ہضم کرنے اور بد ہضمی سے بچنے کے لیے آسان طریقے

گوشت کو فوراً ہضم کرنے اور بد ہضمی سے بچنے کے لیے 6آسان طریقے.

فائبر

گوشت کے ساتھ ایسے کھانے جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو جیسے سبز سلاد، جو کا آٹا، فروٹس، سبزیاں وغیرہ کا استعمال زیادہ کریں خاص طور پر اسپغول کےچھلکے کا استعمال کریں کیونکہ اسکے اندر فائبر کی کافی مقدار ہوتی ہے، فائبر آپکے نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے اور قبض جیسی بیماریوں سے بچاتی ہے یہ معدے سے پانی کو جذب کرکے وزن پیدا کرتی ہے اور Stool Movement کو بہتر بناتی ہے اور گیس پیدا نہیں ہونے دیتی اور Bloating جسی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

دہی

دہی Probiotics حاصل کرنے کے لیے ایک نیچرل غذا ہے جو نظام انہظام کوبہتر بناتا ہے۔ گوشت کھانے کے ساتھ دہی استعمال زیادہ سے زیادہ کریں یہ آپ کے جسم میں دوست بیکٹریا کی تعداد کو بڑھائے گا اور معدے میں انفیکشن پیدا ہونے سے روکے گا اور گوشت کو تیزی سے ہضم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔

ادرک

ادرک صدیوں سے نظام انہظام کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور آج بھی اس کا استعمال خوراک کو جلد ہضم کرکے جزبدن بنانے میں انتہائی مفید ہے۔ ادرک کے اندر ایسے Enzymes ہوتے ہیں جو جہاں خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار ہیں وہاں یہ پیٹ کی صفائی بھی کردیتے ہیں ۔

املی آلوبُخارےکاپانی

املی اور آلو بخارے کو رات کو بھگو دیں اور گوشت کھانے سے پہلے اس پانی کی پی لیں ، یہ آپ کی خوراک کو جلد ہضم کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو گا اور آپ کو تیزابیت جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔

کم مصالحےوالےکھانے

گوشت کو پکاتے وقت بازاری تیز مصالحوں کا استعمال نہ کریں اور گوشت کو لہسن، ادرک ، ٹماٹر وغیرہ کے ساتھ پانی میں گلائیں اور گوشت میں گھی وغیرہ ڈال کر مت بھونیں تاکہ آپ کا پیٹ خراب نہ ہو اور آپ کے معدے کو گوشت کو ہضم کرنے میں مشکل نہ ہو۔

پیٹ بھرکر مت کھائیں

مزیدار کھانا دیکھ کر کھانے کو جی چاہتا ہے مگر اگر ایسا کھانا بیمار کردے تو سارا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے اس لیے پیٹ بھر کر کھانا مت کھائیں تاکہ معدے کو کھانا ہضم کرنے میں آسانی ہو۔

(Visited 13 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں