آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (13th September 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
13ستمبر جمعہ۔

حمل
دور کے لوگوں سے رابطہ ہو سکے گا۔ ساتھی کارکن ایمانداری کا مظاہرہ کریں گے جس سے آپ بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔ منصوبوں کے مطابق عمل کریں اپنے اصول نہ توڑیں ۔

ثور
منصبی امور میں ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ افسران بالا سے تعاون کریں۔ قریبی عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ شریک کارکے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔ ۔

جوزا
بعض غیر متوقع واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ تفریحی پروگرام پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ اپنے کام اور صحت کے پروگرام پر سختی سے عمل کرتے رہیں آپ ٹھوس بنیادوں پر کھڑے ہیں۔

سرطان
اہل خانہ کیساتھ کسی گھریلو مسئلے پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔ آپ سخت مزاج لوگوں کے رویہ سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ معقول حد تک تبدیلیاں لانے کیلئے تیار وہیں۔

اسد
حالات میں بہتری آئے گی۔ نامکمل کام کو فوری طور پر مکمل کر لیں پہلے سے ادا کئے ہوئے الفاظ پر زور دیا جائے گا۔مہمانوں کی آمد کی وجہ سے اچانک سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔

سنبلہ
خریداری کا موقع ملے گا۔ اسی طرح آپ اور آپ کی شریک حیات ایک بڑے مسئلہ کو اچانک حل کر سکتے ہیں۔دوستوں کیساتھ اجتماعی پارٹی کا اہتمام ہو سکے گا۔ سفر کا پروگرام بن سکے گا۔

loading...

میزان
خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ کام کے سلسلے میں سفر کا امکان ہے۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ اپنی رقم سوچ سمجھ کر خرچ کریں کیونکہ خرید و فروخت میں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔

عقرب
مالی امور میں دلچسپی رہے گی۔ آپ کی شخصیت سے ایک کشش‘ تخلیقی صلاحیت اور خوش اخلاقی کا اظہار ہوتا ہے۔ مالیاتی راز ظاہر ہو جائیں گے جن سے آپ کو فائدہ پہنچے گا۔

قوس
کسی اجتماعی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔ رومانوی امور حسب منشاءطے پائیں گے۔ صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ اہل خانہ وغیرہ کیساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔

جدی
مہماتی کاموں میں رجحان رہے گا۔ مشترکہ مفاد کے کام میں رجحان ہوگا۔ مالی منصوبوں پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ نجی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ شریک کار سے اہم معاملات طے کر سکیں گے۔

دلو
سفر پیش آ سکتاہے۔ جسمانی صحت کا خیال رکھیں۔ کاروباری معاملات میں شریک کار سے تعاون کریں۔ آپ کی خوش قسمتی کا دور شروع ہو کر آپ کی تنہائی کے دن ختم کر دے گا۔

حوت
کسی دوست کے ساتھ معمولی اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔ لوگ آپ کی نیک نامی سے ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا۔ ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

(Visited 429 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں