کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہد آفریدی آج مظفرآباد جلسے میں شرکت کریں گے

شاہد آفریدی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے (آج) جمعہ کو مظفرآباد جا کر جلسے میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیری بہن بھائیوں کی خاطر جلسے میں شرکت کریں۔

واضح رہے مقبوضہ جموں وکشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنے کا کہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محموقرشی نے بتایا کہ 58 ممالک نے کونسل کے اس بیان کی حمایت کی ہے، کونسل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے۔

loading...

خیال رہے کہ بھارتی کے غیر قانونی اقدام کےخلاف کشمیری عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونے کے لیے آج مظفر آباد میں فقید المثال جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے، وزیر اعظم کشمیروں کی آواز بنیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد جلسے سے خطاب کریں گے

مقبوضہ کشمیریوں کے عوام سے اظہاریک جہتی کے لئے منعقد کیے جانے والے اس جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں، عوام کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی۔

زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس کا حصہ بننے کا عزم ظاہر کیا ہے. اسپورٹس اور شوبزکی معروف شخصیات نے بھی مظفرآباد جانے کا اعلان کیا۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں