وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

شہباز گل

لاہور: پنجاب حکومت میں ردوبدل کردی گئی جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی ہوگئے

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے جو مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طور پر کام کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو ہٹانے اور آصف محمود کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ شہباز گل پنجاب حکومت کے سرگرم ترجمان سمجھے جاتے تھے اور وہ ہر محاذ پر پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دفاع کرتے نظر آتے تھے جب کہ گزشتہ روز شہبازگل نے ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جسے عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں تو وہ پارٹی چھوڑ دے۔

دوسری جانب عون چوہدری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں جنہیں پی ٹی آئی حکومت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر لگایا گیا تھا۔

(Visited 19 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں