اداکارہ ایمن اور منال خان کیا نیا کام کرنے جارہی ہیں …؟

اداکارہ ایمن

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہنیں ایمن اور منال نے اپنے ملبوسات کا برینڈ متعارف کرانے کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جڑواں بہنوں ایمن اور منال خان نے ایک لیٹر شیئر کیا، اس میں اپنے برینڈ کو اے اور ایم کا نام دیا ہے۔

یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری کی نامور بہنوں عروہ حسین اور ماورا حسین بھی اس سے قبل ملبوسات کا برینڈ متعارف کرا چکی ہیں۔ سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر دونوں بہنیں اپنے ملبوسات کے برینڈ کی تشہیر کو زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دونوں اداکارائیں اس برینڈ کے ذریعے خواتین کے لیے مشرقی طرز کے ساتھ ساتھ مغربی طرز کے ملبوسات بھی پیش کریں گی، جو ان دونوں کے فیشن کی عکاسی کریں گے۔

اداکارہ عائشہ خان کے گھر بیٹی کی پیدائش….

حیران کن طور پر انکے برینڈ کا نام اداکارہ عروہ حسین اور ماورا حسین کے ملبوسات کے برینڈ یو ایکس ایم کی بہت حد تک نقل نظر آرہا ہے۔

یاد رہے کہ ماورا اور عروہ نے رواں سال جون میں اپنا برینڈ متعارف کروایا تھا، اس برینڈ کے لیے یہ دونوں مغربی طرز کے ملبوسات تیار کرتی آرہی ہیں جبکہ خود بھی اپنے تیار کردہ ملبوسات میں متعدد مقامات پر نظر آچکی ہیں۔

View this post on Instagram

Prepare your closets, we’re launching soon. #AnM

A post shared by AM Closet (@aimanminalcloset) on

(Visited 23 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں