برطانوی انتخابات: حکومتی جماعت کنزرویٹو 219، لیبر پارٹی 140 نشستوں پر کامیاب

برطانوی انتخابات
Loading...

لندن: برطانیہ کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پانچ سال کے عرصے میں تیسرے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، 650 میں سے 360 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کنزرویٹو پارٹی 187 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ لیبر پارٹی 124 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ایس این پی 27، ایس ایف 5، ایل ڈی 6، پی سی کو 2 نشستیں ملی ہیں۔

Loading...

برطانوی پارلیمنٹ کی 650 نشستوں پر انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں، برطانوی میڈیا نے ایگزٹ پول جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق لیبر پارٹی کو 191 نشستیں جب کہ کنزرویٹو پارٹی کو 368 نشستیں ملنے کا امکان ہے، اسکاٹش نیشنل پارٹی کو55 نشستیں مل سکتی ہیں، لبرل ڈیموکریٹس 13 سیٹیں جیت سکتی ہے، پلیڈ سائمرو 3، گرین پارٹی کو ایک نشست مل سکتی ہے، جب کہ حکومتی جماعت کنزرویٹوپارٹی کو واضح اکثریت ملنے کا امکان ہے۔

برطانوی انتخابات: بریگزٹ (Brexit) کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا!

قبل ازیں، عام انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہا تھا، پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی رہیں، پاکستانی کمیونٹی نے بھی انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، کئی پاکستانی نژاد برطانوی شہری دارالعوام کی نشستوں کے لیے امیدوار ہیں۔

(Visited 30 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں