آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، قومی ٹیم اور کپتان کا راج برقرار

آئی سی سی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان نے اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم 270 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 269 کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔

اسی طرح رینکنگ میں انگلینڈ 265 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا 262 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، بھارت 258 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، نیوزی لینڈ 252 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، سری لنکا 238 کے ساتھ ساتویں، افغانستان 236 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، بنگلادیش 227 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 225 پوائنٹس دسویں نمبر پر رہی۔

آئی سی سی کے مطابق بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم پہلی، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسری جبکہ انگلینڈ کے ڈیون ملان تیسری، کولن منرو چوتھی، گلین میکسویل پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں پاکستان کے کونسے 11 کھلاڑی ہونگے؟

اسی طرح باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان 749 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،افغانستان کے مجیب الرحمان 742 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹر تیسرے جبکہ عماد وسیم چوتھے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر رہے۔

آل رواؤنڈز افغانستان کے محمد نبی پہلی، گلین میکسویل دوسری، زمبابوے کے سین ولیم دو درجہ ترقی کے بعد تیسرے، اسکاٹ لینڈ کے رچرڈ ینگٹن ایک نمبر تنزلی کے بعد چوتھے، متحدہ عرب امارات کے روحان مصطفیٰ پانچویں نمبر پر رہے۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں