آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (13th Dec 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

علی زنجانی
13دسمبر جمعہ۔

حمل
مالی رسک لینے کی کوشش نہ کریں۔ گھریلو معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا۔ رومانوی امور میں خوشی نصیب ہوگی۔ ذمہ داریوں اور فرائض میں خاص توجہ دیں۔ شریک کار سے تعاون کریں۔

ثور
سماجی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔ گھریلو آرائش و تزئین میں رجحان بڑھے گا ۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ معاملات میں ناکامی سے مایوس نہ ہوں کوشش جاری رکھیں۔

جوزا
کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ کاروباری نوعیت کی میٹنگ وغیرہ میں شرکت کر سکیں گے۔ ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ لین دین کرتے وقت حاضر دماغی سے کام لیں۔

سرطان
کسی دور کے مقام سے بہت اہم خوشخبری ملے گی۔ اچانک کسی مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جس سے کام میں سستی آئےگی۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ اخراجات بڑھنے کی وجہ سے بجٹ متاثر ہو سکتا ہے۔

اسد
ورزش وغیرہ کا پروگرام بہتر رہےگا۔ کاروباری امور کیلئے مثبت دن ہو گا۔ اصولوں کے مطابق کام کرنے کی کوشش کریںگے۔ عزیز و اقارب کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

سنبلہ
اچھی خبریں ملیں گی۔ لفظوں کا استعمال کرتے وقت محتاط رہیں۔ دوران گفتگو محتاط رویہ اپنائیں۔ مشترکہ کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ شراکتی کام میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ صحت کا خیال رکھیں۔

Loading...

میزان
کاروبار میں اتار چڑھاﺅ رہےگا۔ اہل خانہ کے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔ گھریلو امور میں توجہ رہے گی۔ شراکتی امور میں حصہ لینے کا اچھا موقع ملے گا۔ طبیعت میں مایوسی چھائے گی۔

عقرب
دوسروں سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ بعض خیالات کو عمل شکل دے سکیں گے۔ مالی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی اچھی اور سود مند خبریں سُننے کو ملیں گی۔ کسی دوست وغیرہ کی مالی مدد کر سکیں گے۔

قوس
خریداری کا موقع ملے گا۔ حسب منشاءخریداری کر سکیں گے۔ ماحول خوشگوار رہے گا۔ نئے کام کا آغاز مفید رہیگا۔ نئے معاہدے عمل میں آسکیں گے۔ دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں محتاط رہیں۔

جدی
رومانوی ماحول میسر ہو گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ گھریلو امور میں توجہ دیں۔ معاشی مسائل درپیش ہونگے۔ اہل خانہ کے ساتھ شاپنگ وغیرہ کا موقع ملے گا۔ جائیداد کی خرید و فروخت سودمند رہے گی۔

دلو
حالات ملے جلے ہوں گے۔ معلومات میں اضافہ ہو گا۔ کاروباری یا دوسرے امور میں کسی کے غلط مشورے پر عمل نہ کریں۔ ملازمتی امور میںمصروفیت رہے گی۔ مالی معاملات طے پا سکیں گے۔

حوت
کاروبار سے متعلقہ امور میں اچھی خبریں سنیں گے۔ گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ مشترکہ امور میں حصہ لے سکیں گے۔ شریک کار کے ساتھ مالی معاملات طے کرتے وقت محتاط رہیں۔

(Visited 235 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں