علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کر دیے

علیمہ خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کردیئے۔

علیمہ خان نے کہا کہ تاثر دینے کی کوشش ہے کہ اثاثے فنڈ ریزنگ کے غلط استعمال سے بنائے گئے، جائیداد قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں کے ذریعہ بنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا غیر قانونی جائیداد کے الزام پر رد عمل سامنے آ گیا، علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا میڈیا کا ایک مخصوص حصہ میرے اثاثوں کو غیر قانونی ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اثاثے شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے غلط استعمال سے بنائے گئے،  ایسے الزامات سرا سر غلط ،بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کا آڈٹ انٹرنیشنل فرمز کر چکی ہیں جس جائیداد کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ قانونی طریقے سے بنائی گئی، جائیداد  قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں کے ذریعہ بنائی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی بہن نے کہا کہ میں 20 سال سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے کاروبار میں شامل رہی، کاروبار میں دو ارب روپے سالانہ کی ایکسپورٹس کی گئی، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچا۔

loading...

ان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کی جائیداد کو بینکنگ چینلز کے ذریعہ رقم کی منتقلی سے خریدا، جائیداد کے حصول کے لئے دبئی میں ایک بینک سے قرض لیا گیا، جائیداد کی خریداری کے لئے 30،009،234 روپے خرچ ہوئے۔

علیمہ خان نے نیوجرسی میں بھی جائیداد کا اعتراف کر تے ہوئے کہا نیوجرسی میں جائیداد بھی امریکن بینک کے حاصل کردہ لون کے ذریعہ حاصل کی گئی، جائیداد کے حصول کے لئے 14،500،000 روپے کی رقم قانونی طور پر منتقل کی، جائیداد کاروباری مقاصد کے لئے خریدی گئی تھی جس پر ٹیکس بھی ادا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: علیمہ خان نے ٹیکس ادائیگی کے لیے مزید 13 دن مانگ لئے

وزیراعظم کی بہن نے کہا شوکت خانم ہسپتال کے لئے میں نے اپنی زندگی وقف کردی بے، بنیاد ، غلط اور من گھڑت الزامات پر مبنی مہم سے سے تکلیف ہوئی ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس میں علیمہ خان کودو کروڑ چورانوے لاکھ روپے جمع کرانےکا حکم دیا تھا۔

خیال رہے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ احتساب بلاتفریق ہوگا،وزیر اعظم اپنی بہن کے کیس میں کسی سطح پر بھی مداخلت نہیں کریں گے۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں