جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی 381 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

جنوبی افریقہ

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کی 381 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع کیا تو اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے باز کریز میزبان ٹیم کی بولنگ اٹیک کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے اننگز آگے بڑھا رہے ہیں۔

دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور شان مسعود نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں بلے بازوں نے 67 رنز کی شراکت قائم کی۔

loading...

امام الحق 35، شان مسعود 37 اور آؤٹ آف فارم اظہر علی نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کارکردگی پیش کی اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 381 درکار

یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 262 اور دوسری میں 303 رنز بنائے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں