فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

’ٹچ بٹن‘

پاکستانی نامور اداکارہ و گلوکار فرحان سعید بہت جلد سینما اسکرینز پر اپنی نئی فلم کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، جس کی پروڈکشن کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ و اداکارہ عروہ حسین کریں گی۔

کئی ہفتوں سے ایسی خبریں سامنے آرہی تھی کہ یہ دونوں اداکار کسی فلم پر ایک ساتھ کام کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں، اور اب اس کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

ان دونوں اداکاروں کی ٹیم کے مطابق فرحان سعید بہت جلد ’ٹچ بٹن‘ نامی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ یہ فرحان سعید کی ڈیبیو فلم بھی ہوگی۔

اس پروجیکٹ کی پروڈکشن عروہ حسین کررہی ہیں، جبکہ اسے شوٹنگ اسٹار اسٹوڈیوز کے بینر سے تیار کیا جائے گا۔

اے آر وائے فلمز اور سلمان اقبال پروڈکشنز بھی اس پروجیکٹ سے منسلک ہیں۔

مزید پڑھیں:دپیکا پڈوکون کا اپنا نام بدلنے سے انکار

فلم کا پہلا موشن پوسٹر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

جہاں فرحان سعید فلم کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، وہیں ہدایت کار قاسم علی مرید بھی فلم ڈائیریکشن میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

وہ اس سے قبل کامیڈی ڈرامے آنگن کی ہدایات دے چکے ہیں۔

فلم ’ٹچ بٹن‘ اس سال ریلیز ہوگی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں