10سال بعد زیرِ سمندر تیل و گیس کی تلاش کا آغاز

تیل و گیس

کراچی: ملک میں 10 سال بعد زیر سمندر تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کے لیے ساحل سمندر سے 230 کلومیٹر دور زیرِ سمندر کھدائی کا کام اتوار کی رات سے شروع کیا گیا۔

1900 میٹر پانی کی گہرائی میں کل 3750 میٹر کھدائی کے کام کے بعد تیل و گیس کی موجودگی کا پتہ لگایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:عوام ملک میں تبدیلی اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں: جسٹس ثاقب نثار

تیل و گیس کی تلاش کے لیے اٹالین کمپنی ای این آئی آپریٹر جب کہ ایگزن موبل، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل جوائنٹ وینچر پارٹنر ہوں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں