برف کے سیب، یہ کس ملک میں اگے ہیں؟

سیب

واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے درختوں پر برف کے سیب لگے ہوئے دیکھے۔

روئٹرز کے مطابق درخت پر برف کے سیبوں کا نہ تو چھلکا ہے اور نہ ہی اس کے اندر بیج ہیں۔ یہ حیران کن واقعہ سخت سردی میں امریکی ریاست مشی گن میں سیبوں کے ایک باغ میں پیش آیا۔

 سیب
فوٹو فائل

اس سے پہلے کہ ہم سیب کے وجود میں آنے کا سبب جانیں، ہمارے لیے یہ جان لینا بہت ضروری ہے کہ امریکہ کا وسطی اور مغربی حصہ ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ ہے۔ نقطہ انجماد سے بھی کم درجہ حرارت کے باعث امریکہ کے اس خطے کو پولر ورٹیکس (قطب شمالی اور قطب جنوبی کی طرح) قرار دیا جارہا ہے کیونکہ امریکہ کے ان حصوں میں درجہ حرارت قطب شمالی اور جنوبی سے بھی کم ہوچکا ہے۔اس وضاحت کے بعد اب ہم برف کے سیب کی طرف واپس آتے ہیں۔

loading...

ضعیف خاتون نے آخری سانسیں لیتے وقت اسلام قبول کرلیا، ویڈیو وائرل

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں برفانی بارش ہوئی تو باغ میں بارش کے قطرے سیبوں کے گرد جمع ہو کر جم گئے جس سے یہ گمان ہونے لگا کہ امریکہ میں برف کے سیب اگنے لگے ہیں۔

 سیب
فوٹو فائل

ان عجیب و غریب سیبوں کی تصاویر ایک ہارٹیکلچرسٹ اینڈریو نے اتاری ہیں جن کا کہنا ہے ’ میرا خیال ہے کہ سخت سردی کی وجہ سے سیبوں کے گرد جمع ہونے والی برف پگھل نہیں سکی ‘۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے درختوں کو ہلایا تو برف میں پھنسے سیب برفانی خول کے پیندے سے نیچے آگرے جبکہ برف درختوں پر ہی جمی رہ گئی۔

 سیب
فوٹو فائل

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں