وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی روانہ

شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات ایک اہم موڑ میں داخل ہو چکے ہیں اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے انہیں آج دنیا سراہ رہی ہے۔

جرمنی کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کوشش تھی کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو ازسرنو استوار کیا جائے اور اس میں الحمدللہ پیش رفت ہو رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے حالیہ بیانات انتہائی مثبت ہیں، پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا جہاں دنیا بھر سے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع، سیکیورٹی ماہرین شرکت کریں گے اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر مستقبل کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میونخ میں روس، جرمنی، کینیڈا اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی جب کہ افغان صدر اشرف غنی بھی تشریف لا رہے ہیں اور ایک پینل ڈسکشن میں وہ افغانستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے اور میں پاکستان کا نقطہ نظر سب کے سامنے رکھوں گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی کانگریس مین کا ایک بڑا وفد بھی میونخ آرہا ہے جس میں 9 سینیٹرز اور 10 ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو شامل ہیں، ان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Spread the love
  • 9
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں