آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ (14th MAR 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
14مارچ جمعرات۔

حمل
تخلیقی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی اور اخراجات میں اضافہ ممکن ہے لہٰذا فضول خرچی سے پرہیز کریں ورنہ مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ثور
وراثتی امور میں دلچسپی فائدہ مند ہوگی اور مالی معاملات سے متعلقہ مسائل میں کمی آئے گی۔ محبت کے امور توجہ طلب رہیں گے۔

جوزا
دشمن زیر ہونگے اور مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ بسلسلہ تعلیم سفر کر سکیں گے اور مقاصد کے حصول کیلئے رسک لیں گے۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

سرطان
صبر و تحمل کی نئی لہر اپنے اندر محسوس کر سکیں گے۔ کام پر کنسٹریشن رہے گی۔ انعامی بانڈز میں نقصان کا امکان ہے۔ لہٰذا سوچ سمجھ کر کام کریں۔

اسد
آپ اپنے پینڈنگ کام باآسانی تھوڑی کوشش فرمانے سے انجام دے سکیں گے۔ خانگی مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ تعمیر و ترقی کا جذبہ غالب رہے گا۔

سنبلہ
بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

میزان
جنس مخالف کے دام فریب میں آنے سے بچیں ورنہ آپ کی حیثیت و شخصیت متاثر ہو سکتی ہے ۔معاشرے اور بزرگوں میں رسوائی پیش آنے کا اندیشہ ہے ۔

عقرب
کاروباری معاملات طے کرتے وقت باریک بینی سے جائزہ لے کر کوئی قدم اُٹھائیں تاکہ پریشانی سے بچ سکیں۔شریک کار کا تعاون حاصل رہیگا۔

قوس
طویل میعاد و جزوقتی ‘ مالی‘ معاشی پروگراموں کی طرف آپ کا رجحان بڑھے گا۔ روز مرہ کام کاج کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

جدی
ایسے افراد جن کی صحت جسمانی متاثر چلی آرہی تھی اب ان کی صحت بہتر ہو سکے گی۔ نئے مشاغل ‘ الیکٹرونک میڈیا میں آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔

دلو
کوئی نیا معاہدہ کر سکیں گے۔ اپنی کاروباری پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے مخلصین سے مشورہ ضرور کر لیں۔ شریک حیات اور بچوں کے ساتھ سفر کا پرگروام بن سکتا ہے۔

حوت
موسیقی کے میدان میں ترقی کے خواہاں افراد کو کسی نئی تخلیق میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ محبت اور رومانس تناؤ کا شکار ہوں گے۔ تاہم یہ وقت عمومی نوعیت کے کاموں کے لئے بہتر ہوگا۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں