پی ایس ایل 4 : آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا

پی ایس ایل

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ایلیمینیٹرمیں آج مدمقابل ہوں گے، فاتح ٹیم فائنل میں رسائی کے لیے جمعہ کو پشاور زلمی پنجہ آزمائی کرے گی۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شام 7 بجے کھیلے جائے گا، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔ پشاور زلمی 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز ہی بناسکی تھی۔

پی ایس ایل فور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کو 71 رنز کی اننگز اور شاندار آخری اوور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ واضح رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل 2019 میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاری بھی بن گئے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں