کراچی کنگز کا اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ!

کراچی کنگز

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے اور ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

شائقین کو کراچی کنگز کی ٹیم میں کولن انگرم، عمر خان، محمد عامر اور شاہین شنواری سے بھرپور امیدیں ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں جیت کے لیے شائقین کی نظریں لیوک رونکی، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ اور فھیم اشرف پر لگی ہیں۔

پی ایس ایل فور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 5،5 میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے پاس 10،10 پوائنٹس ہیں تاہم پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم گزشتہ روز کوالیفائر میں شکست کھانے والی ٹیم پشاور زلمی سے جمعہ کو مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز کوالیفائر مقابلہ ہوا جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں