وٹامن سی کی کمی سے ہو نے والے مسائل

مشروب

وٹا من سی کی سنگین کمی کا امکا ن بہت ہوتا ہے مگر پھر بھی ہما ری کچھ عا دتیں جسم کو ضرورت کے مطا بق اس وٹا من سے محروم کر نے کاباعث بن جاتی ہیں ۔ ہمارےجسم کومتعدافعال کےلئےاس کی ضرورت ہوتی ہےجوچربی کھلانےکاکام بھی کرتاہے۔

چونکہ ہماراجسم اسےنہیں بناتاتواس کی کمی کاامکان بھی زیادہ ہوتاہے،جسےپوراکرنےکےلئےوٹامن سی سےبھرپورغذااستعمال کرنےکی ضرورت ہوتی ہے۔جیسےمالٹے،اسٹرابری،پپیتا، ٹما ٹر، گوبھی اورشملہ مرچ سمیت متعدد ۔ جسم کےزخم بھرنےکامیکنزم کسی حد تک وٹا من سی پرانحصارکرتاہے۔

یہ وٹامن کولیگن کی پیداواربھی بڑھاتاہےجواون ٹشوزکومضبوط کرتاہےجوزخم کےاوپربنتےہیں،اس کی کمی یہ عمل سست کردیتی ہے۔کو لیگن جلد کولچکداررکھنےکےساتھ جھریوں سےپاک رکھتاہے

یہ حیران کن امرنہیں کہ وٹامن سی کی کمی آپ کوجوانی میں ہی بوڑھابناسکتی ہےکم ازکم دکھاتوسکتی ہےجس کی وجہ چہرےپرمو جودجھر یاں ہوںگی ۔

اسی طرح وٹامن سی کی مناسب مقداردرمیانی عمرمیں بھی شخصیت میں جوانی کاتاثربرقراررکھتی ہے۔اگرجسم میں وٹامن سی کمی ہوجا ئے تومسوڑھےسب سےزیادہ متاثرہوتےہیں،ان میں زیادہ خون بہنےلگتاہے۔

کیونکہ وٹامن سی زخم بھرنےمیں مدددیتاہےجس کی کمی کےباعث مسوڑےجلدٹھیک نہیں ہوپاتے،اسی طرح وٹامن سی میں موجوداینٹی آکسائیڈنٹس مسوڑھوں کوسون سےبچاتےہیں ۔

وٹامن سی تیزا بیت کوجذب کرتاہےاوردانتوں کےاردگرجھلی ہوتی جوکہ اسےمضبوط بنانےکاکام کرتی ہے،اس جھلی یاٹشوکووٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہےتا کہ صحت مندرہ سکے،اس وٹامن کی کمی سےدانت جوانی میں ہی ٹوٹ سکتےہیں۔وٹامن سی کی شدیدکمی سے با لو ں کی نشوونمامتاثرہوتی ہےاوروہ عجیب طریقےسےنظرآنےلگتےہیں۔

جوکہ بہت نازک اورآسانی سےٹوٹ جا تےہیں،اگرآپ کےبال ماضی میں گھنےتھےمگراب نازک اورکمزورہوچکےہیں تویہ وٹامن سی کی شد یدکمی کانتیجہ ہوسکتی ہے۔
جوڑوں کی کرکری ہڈیوں کابڑاحصہ کولیگن سےبنتاہےتووٹامن سی کی کمی جوڑوں کی تکلیف کاباعث ہوسکتی ہےجبکہ سوجن بھی زیادہ ہو نےلگتی ہے۔ ہروقت تھکاوٹ متعددامراض اوراجزا کی کمی کی علامت ہوسکتی ہے،مگراس کےساتھ اگرمزاج میں چڑچڑاپن بھی طاری ہوتو یہ وٹامن سی کی کمی کی نشانی ہوسکتاہے،وٹامن سی جسمانی توانائی اورمز اج کوخوشگواررکھنےمیں اہم کرداراداکرتاہے ۔
وٹامن سی سبزیوں سےحاصل ہونےوالےآئرن کوآسانی سےجذب ہونےمیں مدددیتاہےاوراس کےبغیروہ جذب نہیں ہوپاتا،یعنی وٹامن سی کی کمی خون کی کمی کاباعث بھی بن سکتی ہے۔جب وٹامن سی کی کمی ہوتواس سےجسمانی توانائی متاثرہوتی ہےجس سےمیٹابو لزم پر منفی اثرات مرتب ہوتےہیں،جب اس کی رفتارسست ہوتی ہےتوجسمانی وزن بڑھنےکاامکان بھی بڑھ جاتاہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں