بی جے پی نےآئی ایس بی آرکا قومی نغمہ چوری کرلیا

نغمہ

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راجا سنگھ نے یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ نغمے کو چوری کرلیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی کاپی ہے۔

راجا سنگھ نے 12 اپریل کو ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ 14 اپریل کو ایک نغمہ ریلیز کرنے جارہے ہیں جو فوج کے نام کرتے ہیں لیکن اس نغمے کے بول اور دھن وہی ہے جو آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان پر ساحر علی بگا کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا تھا۔

راجا سنگھ کی اس حرکت پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے اس چوری کا پوسٹ مارٹم کیا اور کہا کہ نغمہ کاپی کرنے پر خوشی ہے، سچ بولنے کی بھی کاپی کی جائے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما کی چوری پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’ خوشی ہے کہ آپ نے نقل کی لیکن سچ بولنے کی بھی نقل کرنی چاہیے۔

اپوزیشن کیخلاف پریس کانفرنس حکومت اپنی نااہلی چھپاتی ہے: ن لیگ

سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹ کیا کہ ’ میں خوش نہیں ہوں کیونکہ یہ نقل نہیں چوری ہے ۔

اینکرپرسن فریحہ ادریس نے ٹوئٹ کیا کہ ’ ابھارت میں اتنی بڑی میوزک انڈسٹری ہے اور وہ کچھ اصلی نہیں بناسکتے‘۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے موقع پر معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے عنوان سے نغمہ جاری کیا تھا۔

نغمے میں وطن کے محافظوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے سمیت پاکستان کی نئی نسل کو اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں