موبائل فون استعمال نہیں کرنا، پالتو کتا بچی کی نگرانی پر مامور

بیجنگ: عام طور پر بچے اپنے والدین کو چکمہ دے کر ہوم ورک کے دوران موبائل فون استعمال کرنے لگتے ہیں لیکن چین میں ایک والد نے اس کا آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گیوزہاؤ کے رہائشی ایک شخص نے اپنی بچی کی ہر وقت خود نگرانی کی بجائے یہ کام پالتو ڈوگی کے حوالے کر دیا، ڈوگی کو ایسے ٹریننگ دی ہے کہ وہ بچی کے ہوم ورک کے دوران مکمل دھیان رکھتا ہے کہ وہ موبائل فون استعمال نہ کر پائے۔

ڈوگی بھی اپنی ڈیوٹی خوب نبھاتا ہے اور کسی ہیڈ ماسٹر کی طرح بچی کے پاس کھڑے ہوکر اس پر نظر رکھتا ہے کہ ہوم ورک کی بجائے موبائل فون پر کوئی ویڈیو گیم تو نہیں کھیلی جا رہی۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں