آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (14th May 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا

علی زنجانی
13مئی پیر۔

حمل
بعض مسائل کا حل کر سکیں گے۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔ مالی ساکھ کا خیال رکھیں۔ ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ کام میں غیر متوقع طور پر ترقی و کامیابی کا امکان ہے۔

ثور
پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے محنت کی ضرورت ہو گی۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان ہو گا۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ اہل خانہ کے ساتھ کسی پر وقار تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

جوزا
اپنی اصول پسندی پر قائم رہیں۔ حالات ملے جلے ہونگے۔ گھریلو معاشی امور درپیش ہونگے۔ جائیداد کی خریدو فروخت کا رجحان ہو گا۔

سرطان
ملازمتی امور میں کوئی پریشانی آ سکتی ہے۔ اس سلسلے میں کسی کی راہنمائی کی ضرورت ہو گی۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں ورنہ آپ کی ساکھ خراب ہونیکا خدشہ ہے۔

اسد
کسی ادھورے کام کی تکمیل کر سکیں گے۔ کسی اجتماعی محفل میں شریک ہو سکیں گے۔ مسائل پر قابو پا سکیں گے۔ اندرون خانہ معاملات میں مصروف رہیں گے۔

سنبلہ
فلاحی و رفاہی کاموں کو بحسن سلیقہ انجام دے سکیں گے۔ آپکی فنی صلاحیتیں اجاگر ہونگی۔ دوسروں کیساتھ لین دین کر سکیں گے۔ گھریلو امور اور کام میں توازن برقرار رکھیں۔

میزان
آپ اپنی کسی غلطی کا ازالہ کر سکیں گے۔ کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اہم چیزوں کی خریداری کر سکیں گے۔ غیر متوقع آمدن کی امید ہے۔

عقرب
دور کے مقام سے اہم خبریں موصول ہوں گی جو کہ کسی دوست یا عزیز کے متعلق ہوں گی۔ سفر درپیش آ سکتا ہے۔ حالات میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

قوس
روز مرہ معمولات میں مصروف رہیں گے۔ شاپنگ کرتے وقت محتاط رہیں، فضول خرچی سے گریز کریں۔ ترقی و کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔

جدی
لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ مہمانوں کی خاطر داری کر سکیں گے۔ دوست احباب کیساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ خریداری کا رجحان ہو گا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

دلو
اپنے کام کو صحیح طور پر منظم کر سکیں گے۔ ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ دوسروں سے معاملات طے کرتے وقت محتاط رہیں۔ کسی دوست کیساتھ مفید تبادلہ خیال کر سکیں گے۔

حوت
سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ بعض مسائل سر ابھاریں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ تجدید مراسم ہونگے۔ دوسروں کیساتھ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں