دنیا کی بہترین ایئرفورسز میں پاکستان کا نمبر کونسا ؟

ایئر فورس

کسی بھی ملک کے دفاع میں ایئر فورس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ جس ملک کی ایئر فورس جتنی مضبوط ہوگی اس ملک کا دفاع اتنا ہی مضبوط سمجھا جاتا ہے۔

کسی بھی ملک کی ایئر فورس میں عام طور پر بمبار طیارے، فائٹر جیٹ طیارے ٹرانسپورٹ طیارے، ہیلی کاپٹر اور ٹریننگ ایئر کرافٹ وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ ایئر فورس فضا میں آپریشنز کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ کسی بھی ملک کی ایئر فورس کی کارکردگی میں باصلاحیت پائلٹس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

پوری دنیا پاکستان کے پائلٹس کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہے۔ پاکستان کے دشمن خاص طور پر بھارت پاکستان کی ائیر فورس کا نام سنتے ہی گھبرا جاتے ہیں۔ دنیا کی بہترین ایئر فورسز یہ ہیں ۔

American Air Force

اس لسٹ میں نمبر 1 پر امریکہ کی ایئر فورس ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ فورس دنیا کی سب سے بڑی اور جدید ایئر فورس ہے۔ امریکہ کی ایئر فورس میں 4 جنریشن ایف سولہ طیارے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

ان کی تعداد 947 ۔ اگر5 جنریشن طیاروں کی بات کی جائے تو امریکی ایئر فورس میں شامل چل طیاروں کی تعداد 266 ہے۔ امریکی ایئر فورس میں شامل طیاروں کی کل تعداد 13,398 ہے

Photo: File

Russian Air Force

اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر روس کی ایئر فورس ہے۔ اگر روس کی طاقت کی بات کی جائے تو یہ امریکہ کی طاقت کو چیلنج کر سکتا ہے۔ روس کی ایئر فورس میں بھی بڑی تعداد میں ملٹی رول فائٹر جیٹ، ٹرانسپورٹ طیارے اور بمبارطیارے شامل ہیں اور یہ تمام طیارے روس کے اپنے تیار کردہ ہیں۔
اگر جدہد طیاروں کی بات کی جائے تو روس اپنا SEO 15 طیارہ تیار کر رہا ہے۔ یہ طیارہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس طیارے کا شمار دنیا کے خطرناک طیاروں میں ہوتا ہے۔روس کی ایئر فورس میں شامل طیاروں کی کل تعداد 4,078 ہے

Photo: File

China Air Force

اس 3 نمبر پر چین کی ایئر فورس ہے۔ چین کی ایئر فورس جدید خطرناک ہتھیاروں سے لیس ہے۔ امریکہ کے بعد یہ دوسرا ایسا ملک ہے جس کے پاس جنریشن طیارے موجود ہیں چین کی ایئر فورس میں شامل طیارے دنیا میں جدید ترین سمجھے جاتے ہیں۔ جو چین نے ملکی سطح پر تیار کیے ہیں۔

چین کا شمار ایشیا کی سب سے بڑی ایئر فورس میں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چین کے پاس ایسے خطرناک طیارے موجود ہیں جو ایشیا میں کسی ایئر فورس کے پاس موجود نہیں ہیں۔ روس کی ایئر فورس میں شامل طیاروں کی کل تعداد 3,187 ہے.

Photo: File

Indian Air Force

اس لسٹ میں نمبر 4 پر بھارت کی ایئر فورس ہے۔ بھارت کی ایئر فورس اب تک 5 جنگیں لڑچکی ہے۔ 4 جنگیں پاکستان کے ساتھ اور 1 جنگ چین کے ساتھ انڈین ایئر فورس میں موجود طیارے زیادہ تر امریکا فرانس اور انگلینڈ کے تیار کردہ ہیں۔

اس کے علاوہ ماضی میں روس کے ساتھ مضبوط تعلقات کی وجہ سے بھارت کی ایئر فورس میں شامل طیاروں کی بڑی تعداد روسی ساختہ ہے۔ بھارت کے ایئر فورس میں شامل طیارے کافی پرانے ہیں۔ اس لئے بھارت اپنی ایئر فورس میں موجودہ دور کے جدید طیارہ شامل کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ بھارت فرانس کے تیارکردہ مسافر رافیل طیارے بھی اپنی ایئر فورس میں شامل کر رہا ہے۔ جس سے بھارت کی ایئر فورس مضبوط ہوگی۔ انڈیا کی ایئر فورس میں شامل طیاروں کی تعداد 2,082 ہے

پاکستان کے مشہور ٹک ٹاک ماڈلز !

Photo: File

Pakistani Air Force

اگر دنیا کی طاقتور ایئر فورس کی بات کی جائے تو پاکستان کی ایئر فورس کے بغیر بات مکمل نہیں کی جا سکتی۔ پاکستان کی ائیر فورس کا شمار دنیا کے باصلاحیت ایئر فورس میں کیا جاتا ہے پاکستان کی ایئر فورس کے پائلٹس کی صلاحیتوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

پاکستان کے پائلٹس بھارت کے پائلٹس سے کہیں زیادہ باصلاحیت ہیں اور جنگ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر پاکستان کی ائیر فورس میں شامل طیاروں کی بات کریں تو پاکستان کی ایئر فورس میں شامل فائٹر ایئر کرافٹس کی تعداد 320 اٹیک ایئر کرافٹس کی تعداد 410 ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹس کی تعداد 296 اور ٹرینر ایئر کرافٹس کی تعداد 486 ہے. اس طرح پاکستان کی ائیر فورس میں شامل طیاروں کی کل تعداد 1,342 ہے۔

اگر ہیلی کاپٹرز کی بات کی جائے تو پاکستان کی ائیر فورس میں شامل ہیلی کاپٹرز کی کل تعداد 328 ہے جن میں 49 اٹیک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں ۔

Photo: File
Photo: File

France Air Force

فرانس کی ائیر فورس دنیا کے جدید ترین رافیل طیاروں سے لیس ہے۔ پوری دنیا میں اس وقت رافیل طیاروں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہر ملک اپنی ائیر فورس میں رافیل طیارے شامل کرنا چاہتا ہے۔

اگر فرانس کی ائیر فورس میں شامل طیاروں کی بات کریں تو فرانس ائیر فورس میں شامل فائٹر ایئر کرافٹ کی تعداد 266 اٹیک ایئر کرافٹس کی تعداد 284 اور ٹرینر ایئر کرافٹس کی تعداد 283 ہے۔ اس طرح فرانس کی ائیر فورس میں شامل طیاروں کی کل تعداد 1,248 ہے۔

Photo: File
(Visited 287 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں