خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک کونسا ہے ؟

خواتین

لندن:  ورلڈ انڈیکس کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد، صحت عامہ کی سہولیات، خواتین مخالف روایات،  بھارت کو دنیا میں خواتین کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا گیا۔ خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ورلڈ انڈیکس کی جانب سے خواتین کے لیے دنیا کے خطرناک ممالک کے لیے جاری کردہ فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ افغانستان دوسرے اور شام تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔

اس فہرست میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے صومالیہ چوتھا اور سعودی عرب پانچواں خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

تھامسن رائٹرز فاؤنڈٰشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو ساتویں، یمن آٹھویں، نائیجیریا نویں اور امریکا دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

سانولی لڑکی ماڈل کیوں نہیں بن سکتی ؟

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پرموجود تھا۔

سروے میں کہا گیا تھا کہ عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون کوجنسی زیادتی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ریپ کوبطورہتھیاراستعمال کیا جاتا ہے اورزیادہ ترکیسزمیں خواتین کو انصاف نہیں ملتا۔

(Visited 671 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں