آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (14th September 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل:

گھر میں کسی قسم کی مخالفت کو ابھرنے کا موقعہ نہ دیجئے اور ہمہ وقت اپنی آنکھیں کھلی رکھیں، محبت بھرے پھولوں کے ساتھ ساتھ چند کانٹوں کے ساتھ بھی آپ کا دامن ضرور الجھ سکتا ہے۔

ثور:

دیگر تمام حالات حسب سابق بہتر رہیں گے، اس کے باوجود ہر معاملے میں محتاط رہنا ضروری ہے۔ غلطیاں انسان ہی کرتے ہیں اور معافی بھی انسانی ہی کے بس میں ہوتی ہے۔

جوزا:

جن راستوں پر چل کر آپ غیر متوقع مایوسی سے دوچار ہو گئے تھے، اب دوبارہ اسی راستے کو اپنا لیجئے اس بار کامیابی خودبخود آپ کے گلے کا ہار بن سکتی ہے، آپ اپنے موجودہ کاروبار ہی کو فروغ دینے کی کوشش کیجیے۔

سرطان:

آپ کا محبوب اب راہ راست پر آ چکا ہے لیکن اس پر زیادہ بھروسہ کرنے کی بجائے اپنے سرپرستوں کو راضی کرنے کی کوشش کیجئے تاکہ آپ کی یہ خواہش بھی جائز طریقے سے پوری ہو جائے۔

اسد:

جو فوائد آپ نے گزشتہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کی وجہ سے حاصل کر لیے تھے وہ ضائع ہوتے نظر آ رہے ہیں، آپ ذہنی طور پر خاصے الجھ سکتے ہیں، دماغ پر فضول خیالات کا بوجھ قدرے زیادہ رہے گا۔

سنبلہ:

کسی بھی معاملے میں جذباتیت کا مظاہرہ نہ کیجئے، کوئی شخص اگر آپ سے الجھنا بھی چاہے تو آپ درگزر سے کام لیجئے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہو سکیں، کاروبار مزید ترقی کر سکتا ہے۔

میزان:

loading...

قریبی عزیز کیساتھ تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں جھگڑے کی بنیاد جائیداد یا رقمی لین دین بن سکتی ہے، جذباتیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل نہ ہوں بلکہ خاموشی کے ساتھ یہ دنیاوی تماشا دیکھیے۔

عقرب:

گزشتہ آپ نے اپنی اور دوسروں کی بہتری کے بہت کچھ کرنا چاہا لیکن کچھ نہیں ہو سکتا، چند نئے دوست آپ کے قریب آ سکتے ہیں بلکہ آپ اپنا مطلوبہ مفاد بھی حاصل کر سکیں گے۔

قوس:

دیرینہ مخالف سے صلح ہو سکتی ہے، آپ بھی مخالف کی اس خواہش کو پورا کر دیجئے کہ یہی تقاضا وقت ہے اس طرح آپ کو بڑی بھاری ذہنی الجھن سے وقتی طور پر نجات مل سکتی ہے۔

جدی:

اگر آپ کوئی نئی چیز تیار کرکے بازار میں لے آئے تو اس کی مانگ آپ کی توقع سے بڑھ کر ہو سکتی ہے اور آپ جلد ہی اپنے بنک بیلنس میں اضافہ کر سکتے ہیں، صحت جسمانی خراب ہو سکتی ہے۔

دلو:

آپ کے پرسکون آشیانے میں چند چنگاریاں مخالفت کی آگ بڑھکا رہی ہیں، کوئی پرانا مخالف نئی چالوں سے لیس ہو کر آپ کے مقابلے پر آ سکتا ہے، خاص طور پر جائیداد کا کوئی مسئلہ الجھ سکتا ہے۔

حوت:

تمام توجہ صرف تعلیم پر مرکوز رکھیں، بہت ہی اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، یہ عرصہ آپ کے مستقبل کو درخشاں بنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ بھی ایسا ہی چاہیں۔

(Visited 50 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں